Monday 9 January 2012

روزہ کو توڑنے اور نہ توڑنے والی چیزوں کا بیان

بیسواں پیغام
روزہ کو توڑنے اور نہ توڑنے والی چیزوں کا بیان
محترم حضرات! روزہ پر بے پناہ اجر و ثواب کے باعث روزہ داروں کو یہ جاننا ضروری ہے کہ کن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، کن سے نہیں ٹوٹتا تاکہ وہ اپنے روزوں پر پورے ثواب کے حقدار ہو جائیں۔
روزہ جن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے:
*فجر سے سورج غروب ہونے کے دوران جان بوجھ کر کھانا پینا۔*جماع کرنا اگر کوئی شخص حالت روزہ میں اپنی بیوی سے قصداً جماع کر بیٹھتا ہے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور کفارہ بھی دینا ہوگا، کفارہ ہے ایک غلام آزادکرنا، نہ ہونے کی صورت میں دو مہینے مسلسل روزے رکھنا، روزہ کی طاقت نہ رکھنے کے سبب ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ۔(بخاری)*حیض و نفاس: روزہ کی حالت میں اگر حیض و نفاس کا خون آجائے تو روزہ باطل ہوجائے گا، حضرت عائشہؓ سے پوچھا گیا کہ حائضہ عورت نماز اور روزے کی قضاء کرے گی؟ تو انہوں نے فرمایا: ہمیں روزوں کی قضا کا حکم دیا جاتا اور نماز کی قضا کرنے کا حکم نہیں دیا جاتا تھا( مسلم شریف) ان حالات میں نماز معاف ہے۔*جان بوجھ کر قؤ کرنا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جیسے حالت روزہ میں خود بخود قئے آجائے اس پر قضا نہیں (اس کا روزہ درست ہے) اور اگر کوئی جان بوجھ کر قئے کرے تو وہ روزہ کی قضا کرے گا۔ (ابو داؤد)
جن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا:
*بھول کر کھانا پینا۔ بخاری کی حدیث ہے: جس نے بھول کر کھا پی لیا تو اپنا روزہ مکمل کرے۔*بے اختیار قئے آنا، یعنی بغیر ارادہ کے اپنے آپ قئے ہوجائے تو اس کاروزہ نہیں ٹوٹے گا۔*بغیر جماع کے انزال و احتلام ہونا۔ نیند میں یا بیماری سے منی خارج ہوجائے تو روزہ باطل نہیں ہوگا لیکن اگر جان بوجھ کر منی کا اخراج ہو جیسے استمناء بالید وغیرہ۔ تواس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔*بیوی کا بوسہ لینا: بخاری میں ہے کہ نبی ﷺ حالت روزہ میں اپنی بیویوں کو بوسے دے دیتے تھے۔*غیر ارادی طور پر کسی چیز کا حلق سے اترنا۔ روزہ کی حالت میں کسی کے حلق میں مکھی ،مچھر یا اس جیسی کوئی چیز داخل ہوجائے یا حلق کے نیچے اتر جائے، اس سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔*حالت جنابت میں فجر کا طلوع ہو جانا۔
روزہ میں جائز امور:
۱۔مسواک کرنا،۲۔ ہنڈیا کا ذائقہ چکھنا،یعنی روزہ دار پکا ہوا کھانا ، شوربہ چکھ سکتا ہے بشرطیکہ وہ معدہ میں نہ جائے۔۳۔ ٹوتھ پیسٹ اور منجن کا استعمال جائز ہے۔ ۴۔ غسل کرنا،۵۔ سرمہ لگانا۶۔کنگھی کرنا،۷۔ تیل لگانا،۸۔ خون نکلوانا،۹۔ کان یا ناک میں دوا ڈالنا بشرطیکہ وہ حلق سے نیچے نہ اترے۔
ان چیزوں کی رعایت ہر روزہ دار پر لازم ہے، اللہ سے دعاء ہے کہ وہ ہمارے روزوں کو ہر طرح کی آلائش سے پاک رکھے۔ آمین

No comments:

Post a Comment